Uswa-e-Husna Essay اسوہ حسنہ جب ہم انسانی تاریخ کا مطالعہ کرتے ہیں تو وہاں ایک ہی نام روشن آفتاب کی طرح جگمگا رہا ہے ۔ وہ نام ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کا ہے۔ بچپن ہی سے آپ شرک سے پاک تھے ۔ آپ عام بچوں سے بہت مختلف تھے ۔مکہ کے لوگ آپ کو صادق اور امین کے نام سے پکارتے تھے ۔ ۴۰سال کی عمر میں آپ پر غا ر حرا میں پہلی وحی نازل ہوئی اور آپ کو نبوت عطا ہوئی۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی زندگی کا ہر ایک پہلو نوعِ انسانی کے لئے مشعلِ راہ ہے ۔ جب ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی سیرتِ پاک کا مطالعہ کرتے ہیں تو ہمیں ہر ہر پہلو میں روشنی ہی روشنی نظر آتی ہے ۔ آپّ کی سیرت مسلمانوں کے لیے ایک درخشاں باب ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے مسلمانوں کو صداقت ، دیانت داری ، ایفائے عہد ، والدین کا احترام ، بزرگوں کی عزت ، بچوں سے شفقت ،انسانوں اور جانوروں سے حُسنِ سلوک کی تعلیم دی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا ایک معاشرہ اسی وقت ترقی کر سکتا ہے جب انصاف کا پیمانہ سب کے لئے ایک ہو ۔ جِس معاشرے میں ناداروں ، غریبوں ،...
This blog is created to make things easy for the people specially living in the regions where Urdu is a common language. It contains everything that a student needs to get good marks.