Online Education in Pakistan Essay in Urdu پاکستان میں آن لائن تعلیم تعلیم ایک بامقصد آموزش ہے۔یہ انسان کو اپنی قابلیت جانچنے کے مواقع فراہم کرتی ہے ۔اِس کی وجہ سے انسا ن ذہین اور باصلاحیت بن جاتا ہے ۔نیلسن مینڈیلا کا قول ہے ۔ تعلیم دنیا کو تبدیل کرنے کا سب سے بڑا طاقت ور ہتھیار ہے ۔ اِس ترقی یافتہ دور میں ٹیکنالوجی زندگی کے ہر شعبے پر اثر انداز ہو رہی ہے ۔اسی وجہ سے تعلیم پر بھی اسکا بہت اثر پڑ رہا ہے ۔ ۲۰ویں صدی کی انقلابی ایجاد انٹرنیٹ ہے ۔اِس نے رہن سہن کے معیارات مکمل طور پر بدل دئیے ہیں ۔لوگ لاکھوں میل دور سے بلا رکاوٹ گفتگو کر سکتے ہیں ۔ انٹر نیٹ کی سہولت کی وجہ سے دنیا ایک گلوبل ویلیج میں تبدیل ہو گئی ہے ۔ اِس کے علاوہ انٹر نیٹ نے تعلیم کو بہت متاثر کیا ہے ۔ آن لائن تعلیم کو کافی پزیرائی حاصل ہو گئی ہے ۔ آن لائن تعلیم کے لئے کمپیوٹر لیپ ٹاپ ،موبائیل ،فونز ،ٹیبلٹ کا استعمال بہت زیادہ ہو گیا ہے ۔ آن لائن تعلیم نے حصول علم کو بہت آسان کر دیا ہے ۔ سفر نا کرنے کی وجہ سے طلباء کا بہت وقت بچ جاتا ہے ۔ طالب علم آسانی سے گھر میں ہی اپنی تعلیم حاصل کر لیتا...
This blog is created to make things easy for the people specially living in the regions where Urdu is a common language. It contains everything that a student needs to get good marks.