Skip to main content

Posts

Showing posts with the label سیلاب

سیلاب کی تباہ کاریاں مضمون [پاکستان میں سیلاب] Flood in Pakistan Essay in Urdu

 سیلاب کی تباہ کاریاں مضمون Essay on Flood in Pakistan بارش ایک بہت بڑی نعمت ہے لیکن جب بارش مسلسل ہو اور پانی ذخیرہ کرنے کے ذرائع نا ہوں تو یہی پانی سیلاب کی  شکل اختیار کرلیتا ہے- سیلاب کی دیگر وجوہات میں درختوں کی کٹائی، جنگلات کی کمی، ڈیمز اور دریاؤں میں پانی کا ذخیرہ بڑھ جانا اور گلوبل وارمنگ شامل ہے- سیلاب معاشرے پر مختلف طریقوں سے اثر انداز ہوتا ہے- مثلاً انسانی جانوں کا زیاں، مویشیوں کا نقصان، گھر بار کی تباہی،اور آلودہ پانی کی وجہ سے بہت سے وبائی امراض کا پھوٹ پڑنا- پاکستان کو اکثر سیلاب کا سامنا جولائی اور اگست کے مون سون کے موسم میں کرنا پڑتا ہے- مون سون کے موسم میں بغیر وقفے کے لگاتار اور مسلسل بارشیں ھوتی ہیں جو کہ سیلاب کا سبب بن جاتی ہیں۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہے- سیلاب کی وجہ سے زرعی زمین، فصلوں اورمویشیوں کا بہت نقصان ہوتا ہے- پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے جس کی وجہ سے یہاں مسائل کی بہتات ہے- یہاں پر نہ تو پانی کی نکاسی کا مناسب انتظام ہے نہ ہی مناسب سڑکیں ہیں ۔ ناقص منصوبہ بندی کی وجہ کئی جانوں کا زیاں ہو جاتا ہے بر وقت امداد نہ ملنے کی وجہ سے دور دراز علاقوں میں بہت تب