Skip to main content

سیلاب کی تباہ کاریاں مضمون [پاکستان میں سیلاب] Flood in Pakistan Essay in Urdu

 سیلاب کی تباہ کاریاں مضمون

Essay on Flood in Pakistan


بارش ایک بہت بڑی نعمت ہے لیکن جب بارش مسلسل ہو اور پانی ذخیرہ کرنے کے ذرائع نا ہوں تو یہی پانی سیلاب کی  شکل اختیار کرلیتا ہے- سیلاب کی دیگر وجوہات میں درختوں کی کٹائی، جنگلات کی کمی، ڈیمز اور دریاؤں میں پانی کا ذخیرہ بڑھ جانا اور گلوبل وارمنگ شامل ہے-


سیلاب معاشرے پر مختلف طریقوں سے اثر انداز ہوتا ہے- مثلاً انسانی جانوں کا زیاں، مویشیوں کا نقصان، گھر بار کی تباہی،اور

آلودہ پانی کی وجہ سے بہت سے وبائی امراض کا پھوٹ پڑنا-


پاکستان کو اکثر سیلاب کا سامنا جولائی اور اگست کے مون سون کے موسم میں کرنا پڑتا ہے- مون سون کے موسم میں

بغیر وقفے کے لگاتار اور مسلسل بارشیں ھوتی ہیں جو کہ سیلاب کا سبب بن جاتی ہیں۔


پاکستان ایک زرعی ملک ہے- سیلاب کی وجہ سے زرعی زمین، فصلوں اورمویشیوں کا بہت نقصان ہوتا ہے-



پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے جس کی وجہ سے یہاں مسائل کی بہتات ہے- یہاں پر نہ تو پانی کی نکاسی کا مناسب انتظام ہے نہ ہی مناسب سڑکیں ہیں ۔ ناقص منصوبہ بندی کی وجہ کئی جانوں کا زیاں ہو جاتا ہے بر وقت امداد نہ ملنے کی وجہ سے دور دراز علاقوں میں بہت تباہی ہو جاتی ہے-


دیہی علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں بہت زیادہ ہوتی ہیں- کچے مکانات گر جاتے ہیں، کھڑی فصلیں تباہ ہو جاتی ہیں،

گاؤں کا رابطہ شہروں سے منقطع ہو جاتا ہے، غذائی قلت پیدا ہو جاتی ہے اور اشیاء ضروریات کی کمی ہو جاتی ہے -


پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے لیکن بر وقت فیصلوں سے ان مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے- مثلاً مون سون کے موسم کے شروع ہونے سے پہلے نالوں کی صفائی کی جائے، پانی کی نکاسی کا مناسب انتظام کیا جائے،  ڈیمز بنا کر پانی کا ذخیرہ کیا جائے، خدمات کے اداروں کو فعال کیا جائے اور ذرائع آمدورفت کو بہتر بنایا جائے- ماضی میں ہوئے نقصانات

کا باریک بینی سے جائزہ لے کر مناسب اور سخت ترین انتظامات کیے جائیں تو سیلاب تباہ کاریوں پر بڑی حد تک قابو پایا جاسکتا-


. Essay on Flood in Pakistan in Urdu


.It is written for the students of classes 9th and 10th


Comments

Popular posts from this blog

Flood Issues in Pakistan (Essay for 9th and 10th Class)

A flood is a set of circumstances in which a region receives an inundated burden of water for some frame of time due to different roots of origin.  The reason may include may heavy and continuous rainfall, over-spilled rivers and dams, the deficit of plantation, deforestation, and emission of greenhouse gases. Nowadays, one more troubling condition that has increased the flooding in any region is global warming. Floods affect society in different ways such as human life losses, livestock losses, property demolition, and crop destruction. It also increases the risk of spreading water-borne diseases like Typhoid, Cholera, Shigella, Dysentery, Malaria, Amoebiasis, Giardia, and Hepatitis A. Alongside, it also pollutes drinking water. Pakistan faces floods in the summer monsoon season, mostly in July and August. In the monsoon season, there are heavy rainfall spells that continue consecutively without long interims.  Pakistan is an agricultural country. As a result of heavy rains, ...

Uswa-e-Husna Essay ( اسوہ حسنہ )

Uswa-e-Husna Essay   اسوہ حسنہ   جب ہم انسانی تاریخ کا مطالعہ کرتے ہیں تو وہاں ایک ہی نام روشن آفتاب کی طرح جگمگا رہا ہے ۔ وہ نام ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کا ہے۔  بچپن ہی سے آپ شرک سے پاک تھے ۔ آپ عام بچوں سے بہت مختلف تھے ۔مکہ کے لوگ آپ کو صادق اور امین کے نام سے پکارتے تھے ۔ ۴۰سال کی عمر میں آپ پر غا ر حرا میں پہلی وحی نازل ہوئی اور آپ کو نبوت عطا ہوئی۔  حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی زندگی  کا ہر ایک پہلو نوعِ انسانی کے لئے مشعلِ راہ ہے ۔ جب ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی سیرتِ پاک کا مطالعہ کرتے ہیں تو ہمیں ہر ہر پہلو میں روشنی ہی روشنی نظر آتی ہے ۔ آپّ کی سیرت مسلمانوں کے لیے ایک درخشاں باب ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے مسلمانوں کو صداقت ، دیانت داری ، ایفائے عہد ، والدین کا احترام ، بزرگوں کی عزت ، بچوں سے شفقت ،انسانوں اور جانوروں سے حُسنِ سلوک کی تعلیم دی ۔  آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا ایک معاشرہ اسی وقت ترقی کر سکتا ہے جب انصاف کا پیمانہ سب کے لئے ایک ہو ۔ جِس معاشرے میں ناداروں ، غریبوں ،...

Village Life Essay (Pros and Cons of a Village Life)

Village Life Essay  You can write this village life essay without headings in the exam. What is Village Life? Village life is often considered a simpler, more peaceful way of living than the hustle and bustle of city life. It is calm and close to natural living. However, village life comes with its own advantages and disadvantages.  The Pros of Village Life One of the primary benefits of living in a village is that it offers a closer-knit community than larger cities. In villages, people tend to know each other well and live like a big family. This can offer greater support to residents, making it easier to build relationships with your neighbors and create lasting connections. Villages also typically feature less noise pollution than larger cities do. Smaller villages tend to have lower levels of traffic and fewer or no industrial buildings, which can lead to quieter nights and peaceful days. The overall quality of air is better which leads to better health.  Finally, vi...