Online Education in Pakistan Essay in Urdu
پاکستان میں آن لائن تعلیم
تعلیم ایک بامقصد آموزش ہے۔یہ انسان کو اپنی قابلیت جانچنے کے مواقع فراہم کرتی ہے ۔اِس کی وجہ سے انسا ن ذہین اور باصلاحیت بن جاتا ہے ۔نیلسن مینڈیلا کا قول ہے ۔
تعلیم دنیا کو تبدیل کرنے کا سب سے بڑا طاقت ور ہتھیار ہے ۔
اِس ترقی یافتہ دور میں ٹیکنالوجی زندگی کے ہر شعبے پر اثر انداز ہو رہی ہے ۔اسی وجہ سے تعلیم پر بھی اسکا بہت اثر پڑ رہا ہے ۔
۲۰ویں صدی کی انقلابی ایجاد انٹرنیٹ ہے ۔اِس نے رہن سہن کے معیارات مکمل طور پر بدل دئیے ہیں ۔لوگ لاکھوں میل دور سے بلا رکاوٹ گفتگو کر سکتے ہیں ۔ انٹر نیٹ کی سہولت کی وجہ سے دنیا ایک گلوبل ویلیج میں تبدیل ہو گئی ہے ۔
اِس کے علاوہ انٹر نیٹ نے تعلیم کو بہت متاثر کیا ہے ۔ آن لائن تعلیم کو کافی پزیرائی حاصل ہو گئی ہے ۔ آن لائن تعلیم کے لئے کمپیوٹر لیپ ٹاپ ،موبائیل ،فونز ،ٹیبلٹ کا استعمال بہت زیادہ ہو گیا ہے ۔
آن لائن تعلیم نے حصول علم کو بہت آسان کر دیا ہے ۔ سفر نا کرنے کی وجہ سے طلباء کا بہت وقت بچ جاتا ہے ۔ طالب علم آسانی سے گھر میں ہی اپنی تعلیم حاصل کر لیتا ہے ۔ اِس کے علاوہ یہ اُن طالب علموں کے لیے بھی آسان طریقہ ہے جو زیادہ اخرا جات برداشت نہیں کر سکتے ۔
اِس طریقہ تعلیم کے اور بھی بہت سے فائدے ہیں جیسا کہ طالب علم کو آزادی ہوتی ہے کہ وہ اپنی مرضی سے پڑھائی کا وقت مقرر کرتا ہے ۔ اِس میں حصولِ علم کا طریقہ فرداً فرداً ھوتا ھے ۔ طالب علم کا براہِ راست تعلق استاد سے ہوتا ہے ۔جِس کی وجہ سے وہ خود مختاری سیکھتا ہے ۔
آن لائن تعلیم بلا تعطل حصولِ علم کو یقینی بناتی ہے ۔ بارش ،بیماری ، جسمانی تکالیف یا کسی بھی معمولی وجہ سے حصولِ علم میں مشکل پیش نہیں آتی ۔
پاکستان میں مختلف فیلڈ میں آن لائن تعلیم کا حصول ممکن ہے ۔ حکومتی اور غیر حکومتی اِدارے سرٹیفکیٹ اور ڈاکٹریٹ پروگرام اعادہ کرتے ہیں ۔جیسا کہ ورچوئل یونیورسٹی ،ڈیجی اسکل پلیٹ فارم وغیرہ وغیرہ ۔
آن لائن تعلیم کی وجہ سے بہت سے نئے کورسز الا اعلیٰ تعلیم میں متعارف ہوئے ہیں ۔ پیشہ ورانہ ترقی کے لئے یہ ایک بہت بڑا ذریعہ بن گیا ہے ۔ نوکری اور ڈگری کے درمیان توازن کے لئے یہ ایک پیمانے کے طور پر ابھرا ہے ۔
آن لائن تعلیم میں کلاسیں بذریعہ ریکارڈیڈ لیکچرز ،انیمیشن ،آڈیو ریکارڈنگ ،ویڈیوز ،امیجز اور براہِ راست گفتگو وغیرہ کے ذریعہ لی جاتی ہیں ۔
آن لائن تعلیم کو کرونا کے دوران بہت پزیرائی ملی ۔ لوک ڈاؤن کی وجہ سے زیادہ تر تعلیمی اداروں میں آن لائن ذریعہ تعلیم کو فروغ دیا گیا تھا ۔ اسی وجہ سے طلباء کا رابطہ اپنے اداروں سے بحال رہا تھا ۔
زیادہ تر یہ فوائد مراعات یافتہ طبقے تک محدود ھیں۔ پاکستانی ایک ترقی پذیر قوم ہے ۔ انکے وسائل محدود ہیں ۔ صرف بڑے شہر اِس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ جبکہ دوسری طرف چھوٹے شہر اور گاؤں اِس فائدے سے محروم رہتے ہیں -
آن لائن تعلیم ایک بہت ہی شاندار ذریعہ تعلیم ہے ۔ حکومت مزید بہترین انتظامات کر کے غیر مراعا ت طبقے تک اِس کے ثمرات پہنچا سکتی ہے ۔ مُلک کی ترقی میں یہ ایک مثبت کردار ادا کر سکتا ہے ۔اگر حکومت فوری طور پر اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اِس طریقے کو پورے ملک میں پھیلا دے تو اِس سے مُلک کا مستقبل بہت تابناک ہو جائے گا ۔ پاکستان کے دور دراز علاقوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے آن لائن تعلیم حالات کی تبدیلی کا بہت بڑا ذریعہ بن سکتی ہے ۔
Comments
Post a Comment